مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1120
وَعَنْہ، اَنَّہ، قَالَ الَّذِیْ یَرْفَعُ رَأْسَہ، وَیَحْفِضُہ، قَبْلَ الْاِمَامِ فَاِنَّمَا نَاصِیَتُہ، بِیَدِ الشَّیْطَانِ۔ (رواہ مالک)
امام پر پہل کرنے کی وعید
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کے بارے میں منقول ہے کہ وہ ( یہ بھی) فرماتے تھے کہ جو آدمی (رکوع و سجود) میں اپنے سر کو امام سے پہلے اٹھائے یا جھکائے تو (سمجھو کہ) اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔ (مالک)
Top