مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1081
وَعَنْ عَآئِشَۃَ قَالَتْ صَلّٰی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ حُجْرَتِہٖ وَالنَّاسُ یَأْ َتمُّوْنَ بِہٖ مِنْ وَرَاءِ الْحُجْرَۃِ۔ (رواہ ابوداؤد)
اعتکاف میں رسول اللہ ﷺ کی امامت
اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے حجرے کے اندر نماز پڑھی اور لوگوں نے حجرے کے باہر آپ ﷺ کی اقتداء کی۔ (سنن ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث کا تعلق رمضان شریف سے ہے رسول اللہ ﷺ نے مسجد کے ایک حصہ میں اعتکاف کے لئے بوریے کا ایک حجرہ سا بنا لیا تھا۔ آپ ﷺ نے اس حجرہ میں چند شب تراویح کی نماز پڑھی چناچہ صحابہ اس موقع پر حجرے سے باہر کھڑے ہو کر آپ ﷺ کی اقتدا کرتے تھے۔
Top