مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1070
وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَ سَّطُو الْاِمَامَ وَسَدُّ والخَلَلَ۔ (رواہ ابوداؤد)
امام کو درمیان میں کھڑا ہونا چاہیے
اور حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا امام کو درمیان میں رکھو (یعنی صف بندی اس طرح کرو کہ امام کی دائیں اور بائیں جانب کے آدمی برابر ہوں) اور (صف کے) خلا کو بند کرو۔ (ابوداؤد)
Top