مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1064
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُسَوِّی صُفُوْفَنَا اِذَا اُقِیْمَتْ اِلَی الصَّلَاۃِ فَاِذَا اسْتَوَیْنَا کَبَّر۔ (رواہ ابوداؤد)
صف میں دائیں طرف کھڑا ہونا افضل ہے
اور حضرت نعمان ابن بشیر ؓ فرماتے ہیں کہ جب ہم لوگ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو پہلے رسول اللہ ﷺ ہماری صفوں کو (زبان یا ہاتھ سے) برابر فرماتے چناچہ جب صفیں برابر ہوجاتیں تو آپ تکبیر تحریمہ کہتے۔ (ابوداؤد)
Top