مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1063
وَعَنْ عَآئِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ اﷲَ وَمَلا ئِکَتَہ، یُصَلُّوْنَ عَلٰی مَیَامِنِ الصُّفُوْفِ ۔ (رواہ ابوداؤد)
صف میں دائیں طرف کھڑا ہونا افضل ہے
اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صفوں کے دائیں طرف والے لوگوں پر اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں۔ (ابوداؤد)

تشریح
علماء نے لکھا ہے کہ صف میں امام کے دائیں طرف کھڑا ہونا خواہ امام سے دور ہی کیوں نہ ہو بائیں طرف کھڑے ہونے سے خواہ امام سے کتنا ہی نزدیک کیوں نہ ہو افضل ہے ہاں اگر صف میں بائیں طرف جگہ خالی ہو تو پھر صف کے دونوں جانب کو برابر کرنے کی پیش نظر بائیں طرف ہی کھڑا ہونا افضل ہوگا۔ رسول اللہ ﷺ صفوں کو برابر کرنے کے بعد نماز شروع کرتے تھے
Top