مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1062
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اِنَّ اﷲَ وَمَلائِکَتَہ، یُصَلُّوْنَ عَلَی الَّذِیْنَ یَلُوْنَ الصُّفُوْفَ الْاُوْلٰی وَمَا مِنْ خَطْوَۃٍ اَحَبَّ اِلَی اﷲِ مِنْ خَطْوَۃٍ یمشیھا یَصِلُ بِھَا صَفًّا۔ (رواہ ابوداؤد)
پہلی صفوں کی فضیلت
اور حضرت براء ابن عازب ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو لوگ پہلی صفوں کے قریب ہوتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس قدم سے زیادہ محبوب کوئی قدم نہیں ہے جو چل کر صف میں ملے (یعنی اگر صف میں جگہ خالی رہ گئی ہو تو وہاں جا کر کھڑا ہوجائے)۔ (ابوداؤد)

تشریح
چونکہ دوسری صف کو بھی ان صفوں پر جو اس کے بعد ہوتی ہیں فضیلت حاصل ہے اس لئے جب رسول اللہ ﷺ نے پہلی صف کی بہت زیادہ فضیلت بیان فرمائی تو پہلی صفوں کی اور دوسری صف کی فضیلت کی طرف بھی اشارہ فرمایا۔
Top