مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1029
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَاۃُ الْمَرْاۃِ فِی بَیْتِھَا اَفْضَلُ مِنْ صَلَا تُھَا فِی حُجْرَتِھَا وَصَلاَ تِھَا فِیْ مُخْدَعِھَا اَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِھَا فِیْ بَیْتِھَا۔ (رواہ ابوداؤد)
عورت کا کس جگہ نماز پڑھنا افضل ہے
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ راوی ہیں کہ سرور کونین ﷺ نے فرمایا عورت کا گھر کے اندر (یعنی دالان میں) نماز پڑھنا صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور کوٹھری میں نماز پڑھنا کھلے ہوئے مکان میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔ (ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عورت جتنا پوشیدہ اور باپردہ ہو کر نماز پڑھے اس کے لئے افضل اور بہتر ہے کیونکہ اس کا سارا دارو مدار پردے کے اوپر ہے، یہی وجہ ہے کہ عورتوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ نَعَمَ الصَّھْرُ الْقَبْرُ (یعنی اچھی سسرال قبر ہے)۔ بہر حال اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کو نماز پڑھنے کے لئے جس قدر پردہ زیادہ ہو بہتر ہے۔
Top