مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1028
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ لاَ تَمْنَعُوا نِسَاءَ کُمْ الْمَسَاجِدَ وَبُیُو تُھُنَّ خَیْرٌ لَّھُنَّ۔(رواہ ابوداؤد)
عورتوں کے لئے گھر ہی میں نماز پڑھنا بہتر ہے
حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ راوی ہیں کہ سرور کونین ﷺ نے فرمایا تم اپنی عورتوں کو مسجدوں (میں آنے) سے نہ روکو لیکن (نماز پڑھنے کے لئے) ان کے گھر ان کے لئے بہتر ہیں۔ (ابوداؤد)
Top