مشکوٰۃ المصابیح - نماز قصر سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 1325
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ صَحِبْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ سَفَرًا فَمَارَأَیْتُہ، تَرَکَ رَکْعَتَیْنِ اِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّھْرِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ۔
سفر میں نماز پڑھنے کا بیان
اور حضرت براء ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے سر تاج دو عالم ﷺ کے ہمراہ اٹھارہ دن سفر کا شرف حاصل رہا ہے میں نے اس دوران میں یہ کبھی نہیں دیکھا کہ آپ ﷺ نے زوال آفتاب کے بعد نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں چھوڑی ہوں۔ (ابوداؤد، ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے)

تشریح
بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ زوال آفتاب کے بعد اور نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں فرض سے پہلے کی سنتیں پڑھتے ہوں گے اور سفر کی وجہ سے چار رکعتوں پر اکتفا کرتے ہوں گے یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دو رکعتیں تحیۃ الوضو کی ہوں۔
Top