مشکوٰۃ المصابیح - نماز قصر سے متعلقہ احادیث - حدیث نمبر 1318
وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا سَافَرَ وَاَرَادَ اَنْ یَتَطَوَّعَ اِسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ بِنَا قَتِہٖ فَکَبَّرَ ثُمَّ صَلّٰی حَیْثُ وَجَّھَہ، رِکَابُہ،۔ ( رواہ ابوداؤد)
سواری پر نماز پڑھنا
اور حضرت انس ؓ فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب سفر کرتے (یعنی شہر سے باہر نکلتے خواہ مسافر ہوتے یا مقیم) اور نماز نفل پڑھتے کا ارادہ فرماتے تو اپنی اونٹنی کا منہ قبلے کی طرف کرتے اور تکبیر تحریمہ کہتے، پھر جس طرف سواری منہ کرتی آپ ﷺ اسی طرف نماز پڑھتے رہتے۔ (سنن ابوداؤد)

تشریح
امام شافعی (رح) کے نزدیک مذکورہ شکل میں قبلے کی طرف منہ کرنا شرط ہے مگر حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک فرض نماز میں تو شرط ہے مگر نفل نماز میں شرط نہیں ہے یعنی جو عذر (حدیث نمبر ٨ میں) ذکر کئے جا چکے ہیں ان کی وجہ سے اگر سواری پر فرض نماز پڑھی جائے تو قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ کہنی ضروری ہے۔
Top