مشکوٰۃ المصابیح - نماز استسقاء کا بیان - حدیث نمبر 1477
عَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ خَرَجَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اِلَی الْمُصَلَّی فَاسْتَسْقَی وَحَوَّلَ رِدَاءَ ہُ حِیْنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَجَعَلَ عِطَافَہ، الْاَیْمَنَ عَلَی عَاتِقِہِ الْاَ یْسَرِوَ جَعَلَ عِطَا فُہُ الْاَ یْسَرَ عَلَی عَاتِقِہِ الْاَیْمَنِ ثُمَّ دَعَا اﷲَ ۔ (رواہ ابوداؤد)
استسقاء میں چادر پھیرنے کا بیان
حضرت عبداللہ ابن زید ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید گاہ تشریف لے گئے اور وہاں بارش مانگی۔ چناچہ آپ ﷺ قبلہ رخ ہوئے تو اپنی چارد کا دایاں کونا گھما کر اپنے بائیں مونڈے پر لائے اور چادر کا بایاں کو نا گھما کر اپنے دائیں مونڈھے پر لائے پھر اللہ تعالیٰ سے (بارش کے لئے) دعا مانگی۔ (سنن ابوداؤد)

تشریح
اس حدیث میں استسقاء کے لئے نماز پڑھنے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ صرف دعا کا ذکر کیا گیا ہے
Top