مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4357
وعن كريمة بنت همام أن امرأة سألت عائشة عن خضاب الحناء فقالت لا بأس ولكني أكرهه كان حبيبي يكره ريحه . رواه أبو داود والنسائي .
عورتوں کا سر کے بالوں پر مہندی کا خضاب کرنا پسندیدہ
اور حضرت کریمہ بنت ہمام سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ ؓ سے (سر کے بالوں پر) مہندی کا خضاب کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا اگرچہ اس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن میں اس کو اچھا نہیں سمجھتی کیونکہ میرے محبوب (یعنی آنحضرت ﷺ اس کی بو کو پسند نہیں فرماتے تھے! (ابوداؤد، نسائی)

تشریح
بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ عورتوں کے سر کے بالوں پر مہندی کا خضاب کرنے کو ناپسند فرماتے تھے کیونکہ اگر آپ کے نزدیک عورتوں کے لئے مطلق مہندی کا استعمال ناپسندیدہ ہوتا تو آپ ﷺ ہندہ کو محض اس لئے بیعت کرنے سے انکار کیوں فرماتے کہ ان کے ہاتھ مہندی سے عاری تھے جیسا کہ آگے آنے والی حدیث سے واضح ہوگا۔
Top