مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4349
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود . رواه الترمذي . ورواه النسائي عن ابن عمر والزبير . ( حسن )
خضاب کرنے کا حکم
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا بڑھاپے (یعنی بالوں کی سفیدی) کو خضاب کے ذریعہ بدل ڈالو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو جو خضاب نہیں کرتے (ترمذی) اور نسائی نے اس روایت کو ابن عمر ؓ اور زبیر (بعض نسخوں میں ابن زبیر ہے) سے نقل کیا ہے۔

تشریح
احتمال ہے کہ حدیث مذکورہ حکم خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہو جو برسر جہاد ہوں تاکہ اس کے ذریعہ دشمنوں پر مسلمانوں کی طاقت کا اظہار ہو اور وہ (دشمن) خوف میں مبتلا ہوں۔
Top