مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4313
عن عائشة رضي الله عنها قالت كنت أرجل رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا حائض . ( متفق عليه )
حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا
حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے اپنے ایام حیض میں بھی رسول کریم ﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کیا کرتی تھی۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا اور یہ کہ اس (حائضہ) کے ساتھ اختلاط جائز ہے۔
Top