مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4307
عن ابن عباس قال : كان لنعل رسول الله صلى الله عليه وسلم قبالان مثنى شراكهما . رواه الترمذي
آنحضرت ﷺ کی پاپوش مبارک کے تسمے
حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی پاپوش مبارک میں دو تسمے تھے جن میں پیروں کی انگلیاں رہتی تھیں اور ان دونوں میں ہر تسمہ دوہرا تھا تاکہ تسمے کی مضبوطی بھی قائم رہے اور پاؤں میں دھنستے بھی نہیں۔ (ترمذی )
Top