مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4258
وعن عائشة قالت : صنعت للنبي صلى الله عليه وسلم بردة سوداء فلبسها فلما عرق فيها وجد ريح الصوف فقذفها . رواه أبو داود
سیاہ چادر کا ذکر
اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کے لئے سیاہ چادر تیار کی گئی جس کو آپ ﷺ نے استعمال فرمایا لیکن جب اس کی وجہ سے پسینہ آیا اور اس میں سے اون کی بو نکلنے لگی تو آپ ﷺ نے الطافت طبع کی ناگواری کی بنا پر اس چادر کو پھینک دیا!۔ (ابو داؤد )۔
Top