کپڑے کو دائیں طرف سے پہننا شروع کیا جائے
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب کرتا پہنتے تو دائیں طرف سے پہننا شروع کرتے۔ (ترمذی)
تشریح
میامن میمنہ کی جمع ہے جس کے معنی دائیں جانب کے ہیں، حدیث میں یہ لفظ جمع کے صیغہ کے ساتھ اس لئے لایا گیا ہے کہ کرتے کی دائیں جانب کا تعلق آستین اور کرتے کے نیچے تک کی بھی دوسری چیزوں جیسے گلے وغیرہ سے ہے۔