مشکوٰۃ المصابیح - لباس کا بیان - حدیث نمبر 4225
وعن أسماء بنت يزيد قالت : كان كم قميص رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الرصغ . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن غريب
آنحضرت ﷺ کے کُرتے اور اس کی آستینوں کی لمبائی
اور حضرت اسماء بنت یزید ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے کرتے کی آستینیں پہنچوں تک (بھی) تھیں۔ (ترمذی، ابوداؤد) ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تشریح
بعض روایتوں میں آنحضرت ﷺ کے کرتے کی آستینوں کا ہاتھ کی انگلیوں کے سر تک کی ہونا بھی منقول ہے، اسی طرح بعض روایتوں میں یہ بھی منقول ہے کہ آنحضرت ﷺ کا کرتا لمبائی میں ٹخنوں سے اونچا تھا۔
Top