کسی عذر کی بنا پر ریشمی کپڑا پہننا جائز ہے
اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت زبیر ؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کو ریشمی کپڑا پہننے کی اجازت دے دی کیونکہ ان کے خارش ہوگئی تھی (اور یہ خارش جوئیں پڑجانے کی وجہ سے تھی جیسا کہ آگے کی روایت سے معلوم ہوگا) (بخاری ومسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت انس ؓ نے بیان کیا کہ ان دونوں (حضرت زبیر اور حضرت عبدالرحمن ؓ نے جوئیں پڑجانے کی شکایت کی تو آنحضرت ﷺ نے ان کو ریشمی کپڑا پہننے کی اجازت دے دی۔
تشریح
موجز میں لکھا ہے کہ ریشم اپنی اصل کے اعتبار سے گرم اور مفرح ہوتا ہے اور ریشمی کپڑا پہننے سے جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔