مشکوٰۃ المصابیح - گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان - حدیث نمبر 3062
وعن عبد الرحمن بن عثمان التيمي أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن لقطة الحاج . رواه مسلم
حنفیہ کے ہاں زمین حل اور زمین حرم کا لقطہ برابر ہے
اور حضرت عبدالرحمن بن عثمان تیمی کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حاجیوں کی گری پڑی چیز اٹھانے سے منع کیا ہے ( مسلم)

تشریح
گویا حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ حرم مکہ کی حدود میں پائے جانے والے لقطہ کا تشہیر و اعلان کے بعد بھی مالک ہونا جائز نہیں ہے بلکہ اٹھانے والے کے لئے واجب ہے کہ وہ اسے اپنے پاس اس وقت تک جوں کا توں رہنے دے جب تک کہ اس کا مالک لینے نہ آئے خواہ کتنی ہی مدت گزر جائے چناچہ امام شافعی کا یہی مسلک ہے لیکن حنفیہ کے مسلک میں زمین حل اور زمین حرم کا لقطہ برابر ہے چناچہ اس کا بیان باب حرم مکہ میں گزر چکا ہے
Top