لقطہ کو بغیر تشہیر اپنے پاس رکھنا خیانت ہے
اور حضرت زید کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی کی کوئی گم شدہ چیز اٹھا کر رکھ لے تو وہ گمراہ ہے جب تک کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرے (مسلم)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو شخص کس کی کوئی گم شدہ چیز بطور لقطہ اپنے پاس رکھے تو اسے چاہئے کہ وہ اس چیز کی تشہیر و اعلان کرتا رہے بغیر تشہیر اپنے پاس نہ رکھ چھوڑے کیونکہ یہ خیانت اور گمراہی ہے۔