مشکوٰۃ المصابیح - گرہن کے متعلق احادیث کی کتاب - حدیث نمبر 1460
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ص قَالَ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلمحِےْنَ کَسَفَتِ الشَّمْسُ ثَمَانِ رَکَعَاتٍ فِیْ اَرْبَعِ سَجَدَاتٍ وَّعَنْ عَلِیٍّ مِّثْلُ ذَالِکَ۔(صحیح مسلم)
نماز کسوف میں رکوع و سجود کی تعداد
اور حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے سورج گرہن کے وقت دو رکعت نماز آٹھ رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ اس طرح پڑھائی کہ ہر رکعت میں چار چار رکعت اور دو دو سجدے کئے) اور اسی طرح حضرت علی المرتضیٰ ؓ سے بھی منقول ہے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
وعن علی مثل ذلک کا مطلب یہ ہے کہ یا تو حضرت علی المرتضیٰ ؓ نے بھی یہ روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح نماز ادا فرمائی یا پھر یہ کہ حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے بارے میں یہ منقول ہے کہ انہوں نے بھی اس طرح نماز ادا فرمائی۔
Top