مشکوٰۃ المصابیح - قربانى کا بیان - حدیث نمبر 1448
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اَقَامَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم بِا لْمَدِیْنَۃِ عَشْرَ سِنِیْنَ یُضَحِّیَ۔ (رواہ الترمذی)
ایام قربانی
اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور (ہر سال قربانی) کرتے تھے۔ (جامع ترمذی )

تشریح
قربانی واجب ہونے کی یہ سب سے بڑی دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس پر مداومت فرمائی اور ہمیشہ قربان کرتے رہتے۔
Top