مشکوٰۃ المصابیح - قربانى کا بیان - حدیث نمبر 1431
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَذْبَحُ وَےَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰی۔(صحیح البخاری)
عید گاہ میں قربانی افضل ہے۔
اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید گاہ میں قربانی کے جانور کو ذبح اور نحر کیا کرتے تھے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
باب صلوٰۃ العیدین کی پہلی فصل کے آخر میں ذبح اور نحر کے معنی اور ان کے باہم فرق کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے۔ علماء لکھتے ہیں کہ عید گاہ میں قربانی کرنا افضل ہے۔
Top