مشکوٰۃ المصابیح - قربانى کا بیان - حدیث نمبر 1414
وَعَنْ کَثِیْرِ بْنِ عَبْدِاﷲِ عَنْ اَبِیْہٖ عَنْ جَدِّہٖ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَبَّرَ فِی الْعِیْدَیْنِ فِی الْاُوْلٰی سَبْعًا قَبْلَ الْقِرَاءَ ۃِ۔ (رواہ الترمذی و ابن ماجۃ و الدارمی)
تکبیرات عیدین
اور حضرت کیثر ابن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ کیثر کے دادا سے یعنی اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عیدین کی نماز میں پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔ (جامع ترمذی، ابن ماجۃ، دارمی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نے پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے تحریمہ اور رکوع کی تکبیروں کے علاوہ ساتھ تکبیریں کہیں۔ اسی طرح دوسری رکعت میں قیام اور رکوع کی تکبیروں کے علاوہ پانچ تکبیریں کہیں۔ چناچہ حضرت امام شافعی (رح) کا اسی پر عمل ہے اس سلسلہ میں مفصل بحث آگے آرہی ہے۔
Top