مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2223
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : حسنوا القرآن بأصواتكم فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا . رواه الدارمي
قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم
حضرت براء بن عازب ؓ راوی ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کو اپنی اچھی آواز یعنی ترتیل وخوش آوازی کے ساتھ پڑھ کیونکہ اچھی آواز قرآن کا حسن زیادہ کرتی ہے۔ (دارمی)
Top