مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2213
وعن البراء بن عازب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : زينوا القرآن بأصواتكم . رواه أحمد وأبو داود وابن ماجه والدارمي
تجوید وترتیل سے قرآن پڑھنے کا حکم
حضرت براء بن عازب ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قرآن کو اپنی آواز کے ذریعہ زینت دو۔ (احمد و ابوداؤد وابن ماجہ ودارمی)

تشریح
زینت دینے سے مراد یہ ہے کہ قرآن کریم کو تجوید و ترتیل اور آواز کی نرمی و اطاعت کے ساتھ پڑھا جائے یہ بات پہلے بھی بتائی جا چکی ہے اور اب پھر جان لیجئے کہ راگ میں قران کو اس طرح پڑھنا کہ حروف یا حرکات میں کمی و زیادتی ہو حرام ہے اس طرح قرآن پڑھنے والا شخص فاسق ہوتا ہے اور سننے والا گنہگار نیز ایسے شخص کو اس طرح قرآن پڑھنے سے منع کرنا واجب ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑی بدعت ہے۔
Top