مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2207
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما أذن الله لشيء ما أذن لنبي حسن الصوت بالقرآن يجهر به
خدا کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ آواز
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز کے لئے کان نہیں رکھتا یعنی کسی بھی چیز کی آواز کو قبول نہیں کرتا جیسا کہ وہ قرآن پڑھتے وقت نبی ﷺ کی خوش گوئی کے لئے کان رکھتا ہے یعنی اسے پسند و قبول کرتا ہے جب کہ نبی بآواز بلند قرآن کریم پڑھتے ہیں۔ (بخاری ومسلم)
Top