مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2201
عن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : تعاهدوا القرآن فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفصيا من الإبل في عقلها
قرآن کی خبر گیری کرو
حضرت ابوموسیٰ اشعری راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قرآن کی خبر گیری کرو (یعنی قرآن برابر پڑھتے رہو تاکہ بھولو نہیں قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے قرآن سینوں سے اتنی جلدی نکل جاتا ہے کہ اونٹ بھی اتنی جلدی اپنی رسی سے نہیں نکلتا۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
یعنی اگر اونٹ کا نگہبان ومالک اپنے اونٹ کی طرف سے غفلت برتے تو اونٹ رسی سے نکل بھاگتا ہے اسی طرح اگر قرآن کریم برابر نہ پڑھا جاتا رہا تو وہ اونٹ سے بھی جلدی سینہ سے نکل جاتا ہے یعنی جلدی بھول جاتا ہے۔
Top