مشکوٰۃ المصابیح - فضائل قرآن کا بیان - حدیث نمبر 2183
وعن أبي سعيد رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له النور ما بين الجمعتين . رواه البيهقي في الدعوات الكبير
جمعہ کے دن سورت کہف پڑھنے کی برکت
حضرت ابوسعید ؓ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن سورت کہف پڑھتا ہے تو اس کے لئے (یعنی اس کے دل میں ایمان و ہدایت کا) نور دوسرے جمعہ تک روشن رہتا ہے بیہقی نے اس روایت کو دعوات کبیر میں نقل کیا ہے۔
Top