مکرو فریب سے مارنے یا جادو سے مارنے کا بیان
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ نے پانچ یا سات آدمیوں کو ایک شخص کے بدلے میں قتل کیا انہوں نے دھوکا دے کر اس کو مار ڈالا تھا پھر حضرت عمر ؓ نے کہا کہ اگر سارے صنعا والے اس کے قتل میں شریک ہوتے تو میں سب کو قتل کرتا۔