اپنے مورث کا قاتل میراث سے محروم ہوجاتا ہے
اور حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قتل کرنیوالا وارث نہیں ہوسکتا ( ترمذی ابن ماجہ)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو شخص اپنے مورث کو ناحق قتل کر دے وہ اس کی میراث پانے سے محروم ہوجاتا ہے چناچہ اس بارے میں تفصیل ابتداء باب میں گزر چکی ہے۔