مشکوٰۃ المصابیح - فئی تقسیم کر نے سے متعلق - حدیث نمبر 3960
4058 - [ 4 ] ( لم تتم دراسته ) وعن ابن عمر قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أول ما جاءه شيء بدأ بالمحررين . رواه أبو داود (2/423)
آنحضرت ﷺ کی طرف سے مال فئی کی تقسیم
اور حضرت عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ مال فئی کے آنے کے بعد اس میں سے سب سے پہلے ان لوگوں کو مرحمت فرماتے جن کو ( حال ہی میں غلامی سے آزاد کیا گیا ہوتا۔ (ابو داؤد)

تشریح
مال فئی میں سے سب سے پہلے حال ہی میں غلامی سے نجات پائے ہوئے لوگوں کو اس لئے عطا کیا جاتا کہ وہ بےٹھکانہ اور بےسہارا ہوتے تھے اور بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ آزاد کئے گئے لوگوں سے مراد مکاتب ہیں۔ نیز بعض حضرات کے نزدیک منفردین لطاعۃ اللہ مراد ہیں۔
Top