مشکوٰۃ المصابیح - غسل کا بیان - حدیث نمبر 506
وَعَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِھَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ اَفْضَلُ۔ (رواہ احمد بن حنبل و ابوداؤد الترمذی و النسائی والدارمی)
غسل مسنون کا بیان
حضرت سمرہ ابن جندب ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے جمعہ کے روز وضو ہی کرلیا تو اس نے فرض ادا کیا اور یہ بہت اچھا فرض ہے اور جس آدمی نے (نماز جمعہ کے لئے) غسل کیا تو یہ بہت اچھا ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، ابوداؤدِ، جامع ترمذی، سنن نسائی، دارمی)

تشریح
فبھا و نعمت کا مطلب یہ ہے کہ فبھا ب فریضہ اخذ ونعمت الفریضہ یعنی (جس آدمی نے نماز کے لئے غسل کیا اس نے فرض ادا کیا اور وہ فرض کیا ہی خوب ہے؟ اس سے پہلے حضرت ابوسعید خدری ؓ کی جو روایت گزری ہے اس سے تو معلوم ہوتا تھا کہ جمعہ کے روز غسل کرنا واجب ہے مگر یہ حدیث بصراحت اس پر دلالت کرتی ہے کہ جمعہ کے روز غسل کرنا واجب نہیں ہے بلکہ سنت ہے۔
Top