مشکوٰۃ المصابیح - عیدین کا بیان - حدیث نمبر 1407
وَعَنْ جَابِرٍص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا کَانَ ےَوْمُ عِےْدٍ خَالَفَ الطَّرِےْقَ۔(صحیح البخاری)
رسول اللہ ﷺ عید گاہ ایک راستے سے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے
حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ جب عید کا روز ہوتا تو رسول اللہ ﷺ راستوں میں فرق کرتے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
یعنی عید گاہ ایک راستے سے تشریف لے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے اور اس کی حکمت یہ تھی تاکہ دونوں راستے اور دونوں راستوں پر رہنے والے جن و انس عبادت کی گواہی دیں۔ اس کے علاوہ اور کئی وجوہ بھی علماء نے لکھی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب احتمال کے درجے میں ہیں۔ علماء نے اپنے اپنے فہم کے مطابق اس کی وجہیں بیان کی ہیں۔ اصل حقیقت اور وجہ کیا تھی؟ یہ اللہ اور اس کا رسول ہی جانتے ہیں۔
Top