مشکوٰۃ المصابیح - طب کا بیان - حدیث نمبر 4412
وعنه قال رمي سعد بن معاذ في أكحله فحمسه النبي صلى الله عليه وسلم بيده بمشقص ثم ورمت فحمسه الثانية . رواه مسلم .
داغنے کا ذکر
اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کی رگ ہفت اندام پر تیر آ کر لگا (جس سے خون جاری ہوگیا) چناچہ نبی کریم ﷺ نے اپنے دست مبارک پر تیر کے پیکان کے ذریعہ (زخم کو) داغ دیا، پھر جب ان کے ہاتھ پر ورم آگیا تو آپ ﷺ نے دوبارہ داغا۔ (مسلم )۔
Top