مشکوٰۃ المصابیح - خدا کی اطاعت و عبادت کے لئے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان - حدیث نمبر 12
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم العين حق ونهى عن الوشم . رواه البخاري .
نظر بد ایک حقیقت ہے
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا نظر لگنا برحق ہے نیز آپ ﷺ نے گودنے سے منع فرمایا۔ (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ نظر بد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا اثر ظاہر ہوتا ہے چناچہ اللہ تعالیٰ نے اس میں یہ خاصیت رکھی ہے کہ سحر کی طرح یہ (نظر بد) بھی انسان وغیرہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔
Top