مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4050
وعن أبي ثعلبة الخشني يرفعه : الجن ثلاثة أصناف صنف لهم أجنحة يطيرون في الهواء وصنف حيات وكلاب وصنف يحلون ويظعنون . رواه في شرح السنة
جنات کی قسمیں
اور حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ بطریق مرفوع نقل کرتے ہیں کہ ( آنحضرت ﷺ نے فرمایا جنات کی تین قسمیں ہیں، ایک تو وہ جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں، دوسری قسم وہ ہیں جو سانپ اور کتے ( کی شکل میں نظر آتے ہیں اور تیسری قسم وہ ہیں جو منزل پر اترتے اور کوچ کرتے ہیں۔ ( شرح السنۃ )
Top