مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4049
وعن زاهر الأسلمي قال : إني لأوقد تحت القدور بلحوم الحمر إذ نادى منادي رسول الله صلى الله عليه و سلم : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم ينهاكم عن لحوم الحمر . رواه البخاري
گدھے کا گوشت کھانے کی ممانعت
اور حضرت زاہر اسلمی ؓ کہتے ہیں کہ ( ایک دن) میں اس ہانڈی کے نیچے آگ جلا رہا تھا، جس میں گدھے کا گوشت ( پکنے کے لئے رکھا ہوا) تھا کہ اچانک رسول کریم ﷺ کی طرف سے اعلان کرنے والے نے یہ اعلان کیا کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرماتے ہیں۔ ( بخاری )
Top