مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4046
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إذا وقع الذباب في الطعام فامقلوه فإن في أحد جناحيه سما وفي الآخر شفاء وإنه يقدم السم ويؤخر الشفاء . رواه في شرح السنة
کھانے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اس کو غوطہ دے کر نکال دو
اور حضرت ابوسعید خدری ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب کھانے میں مکھی گرجائے تو اس کو غوطہ دے لو۔ کیونکہ اس کے ایک بازو میں زہر ہے اور دوسرے بازو میں شفا ہے اور مکھی اپنے زہر والے بازو کو پہلے ڈالتی ہے اور پھر شفا والے بازو کو۔ ( شرح السنۃ )
Top