مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4042
وعن ابن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : اقتلوا الحيات كلهن فمن خاف ثأرهن فليس مني . رواه أبو داود والنسائي
انتقام کے خوف سے سانپ کو نہ مارنے والے کے بارے میں وعید
اور حضرت ابن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تمام سانپوں کو قتل کردو اگر کوئی شخص ان کے انتقام سے خوف زدہ ہوا تو وہ مجھ سے نہیں ہے۔ ( ابوداؤد، نسائی )

تشریح
اس حدیث کے ظاہری مفہوم سے تو یہ واضح ہوتا ہے ہر قسم کے سانپوں کو مارنا چاہئے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس عمومی حکم سے عوامر یعنی گھروں میں رہنے والے سانپوں کا استثناء کیا جانا چاہئے یا پھر یہ کہا جائے کہ قتل سے مراد یہ ہے کہ أگاہ کرنے کے بعد مارو، جیسا کہ پہلے حضرت ابوسائب کی حدیث میں بیان ہوا ہے۔
Top