مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4039
وعن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال : قال أبو ليلى : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا ظهرت الحية في المسكن فقولوا لها : إنا نسألك بعهد نوح وبعهد سليمان بن داود أن لا تؤذينا فإن عادت فاقتلوها . رواه الترمذي وأبو داود
گھر میں سانپ دکھائی دے تو اس سے کیا کیا جائے
اور حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی کہتے ہیں کہ حضرت ابولیلی نے بیان کیا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب گھر میں سانپ نکلے تو اس کے سامنے کہا جائے کہ۔ ہم تجھ سے حضرت نوح ( علیہ السلام) کے عہد اور حضرت سلیمان بن داؤد ( علیہما السلام) کے عہد کا واسطہ دے کر یہ چاہتے ہیں کہ تو ہمیں ایذاء نہ پہنچا۔ اگر اس کے بعد وہ پھر نظر آئے تو اس کو مار ڈالو۔ ( ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
حضرت نوح (علیہ السلام) نے سانپ سے عہد اس وقت لیا تھا جب کہ انہوں نے اپنی کشتی میں حیوانات کو داخل کیا تھا۔
Top