مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4032
وعن خالد بن الوليد : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن أكل لحوم الخيل والبغال والحمير . رواه أبو داود والنسائي
گھوڑے کا گوشت کھانے کی ممانعت
اور حضرت خالد بن ولید ؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے گھوڑے، خچروں اور گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ( ابوداؤد، نسائی )

تشریح
یہ حدیث کہ جس سے گھوڑے کا گوشت کھانے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے ضعیف ہے اس لئے یہ حضرت جابر ؓ کی اس حدیث کے معارض نہیں ہوسکتی جو پہلے گزر چکی ہے اور جس سے گھوڑے کے گوشت کی اباحت ثابت ہوتی ہے، تاہم گھوڑے کے گوشت کھانے کی یہ ممانعت اکثر علماء کے نزدیک اس حدیث کے ذریعہ منسوخ قرار پائی ہے جو پہلے گزر چکی ہے جیسا کہ حضرت جابر ؓ کی روایت کی تشریح میں یہ مسئلہ پوری وضاحت کے ساتھ بیان ہوچکا ہے۔
Top