مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4030
وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن أكل الهرة وأكل ثمنها . رواه أبو داود والترمذي
بلی حرام ہے
اور حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بلی کا گوشت اور اس کی قیمت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی)

تشریح
بلی کا گوشت کھانا تو بالاتفاق تمام علماء کرام کے نزدیک حرام ہے البتہ بلیک و بیچنا اور اس کی قیمت کو کھانے پینے کی چیزوں میں خرض کرنا حرام نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے۔
Top