مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4029
وعن عبد الرحمن بن شبل : أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن أكل لحم الضب . رواه أبو داود
گوہ کا گوشت کھانا حرام ہے
اور حضرت عبدالرحمن بن شبل ؓ سے ورایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ( ابوداؤد )

تشریح
یہ حدیث گوہ کے حرام ہونے پر دلالت کرتی ہے جیسا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ کا مسلک ہے۔ اور شاید کہ پہلے گوہ کا کھانا مباح رہا ہو اور پھر بعد میں اس حکم ممانعت کے ذریعہ اس اباحت کو منسوخ قرار دیا گیا ہو۔
Top