مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4027
وعن سفينة قال : أكلت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم لحم حبارى . رواه أبو داود
سرخاب کا گوشت کھانا جائز ہے
اور حضرت سفینہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کے ساتھ حباری کا گوشت کھایا ہے۔ ( ابوداؤد )

تشریح
حباری یعنی تعذری وہ جانور ( پرندہ) ہے جس کے بارے میں عربی میں مشہور ہے کہ وہ احمق ترین پرندہ ہوتا ہے اسی وجہ سے کسی شخص کی حماقت ظاہری کرنے کے لئے حباری کی مثال دی جاتی ہے اردو میں حباری سرخاب کو کہتے ہیں۔
Top