مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4009
وعن أبي ثعلبة قال : حرم رسول الله صلى الله عليه و سلم لحوم الحمر الأهلية
گھریلو گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے
اور حضرت ابوثعلبہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے گھریلو گدھوں کا گوشت حرام قرار دیا ہے۔ ( بخاری ومسلم )

تشریح
لیکن جنگلی گدھے کہ جن کو گور خر کہتے ہیں بالاتفاق تمام علماء کے نزدیک حلال ہیں۔
Top