مشکوٰۃ المصابیح - شکار کا بیان - حدیث نمبر 4008
وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن كل ذي ناب من السباع وكل ذي مخلب من الطير . رواه مسلم
ذی مخلب پرندہ کا گوشت کھانا حرام ہے
اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ہر اس درندے ( کے گوشت) کو کھانے سے منع فرمایا ہے جو کچلی والا ہو اور ہر اس پرندے ( کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے جو چنگل گیر ہو یعنی جو اپنے پنجہ سے شکار کرتا ہو جیسے باز وغیرہ۔ ( مسلم )
Top