زکوۃ کا کچھ حصہ چھپانا یا روکنا ناجائز ہے
بشیر بن خصاصہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ زکوٰۃ لینے والے ہمارے اوپر زیاتی کرتے ہیں یعنی مقدار واجب سے زیادہ لیتے ہیں تو کیا ہم اپنے مال میں سے اتنا حصہ چھپالیں جتنا کہ وہ ہم سے زائد وصول کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ (ابو داؤد)
تشریح
آنحضرت ﷺ نے ان کو اپنے زکوٰۃ کے مال میں سے کسی قدر چھپانے یا روکنے کی اجازت اس لئے عطا نہیں فرمائی کہ غالباً وہ لوگ تو اپنے گمان کے مطابق یہی سمجھتے تھے کہ زکوٰۃ وصول کرنے والے ان سے مقدار واجب سے بھی زیادہ زکوٰۃ وصول کرتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔