مشکوٰۃ المصابیح - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 1774
وعن عدي بن عميرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من استعملناه منكم على عمر فكتمنا مخيطا فما فوقه كان غلولا يأتي به يوم القيامة . رواه مسلم
عامل زکوٰۃ میں خیانت نہ کرے
حضرت عدی بن عمیرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہم تم میں سے جس کسی کو کسی کام (یعنی زکوٰۃ وغیرہ وصول کرنے) پر مقرر کریں اور وہ شخص ہم سے سوئی کے برابر یا اس سے کم و بیش چیز کو چھپائے تو یہ خیانت میں شمار ہوگا جو اسے روز قیامت رسوا کر کے لائے گا۔ (مسلم)
Top